لندن: ملالہ یوسف زئی کو ایشیا کی سب سے بااثر شخصیت کا ایوارڈ مل گیا

  لندن: ملالہ یوسف زئی کو ایشیا کی سب سے بااثر شخصیت کا ایوارڈ مل گیا

لندن (نوائے وقت نیوز) لندن میں ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ میں ایشیا کی سب سے بااثر شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔ جی جی ٹو ایوارڈز کی تقریب لندن میں ہوئی۔ایوارڈز کی فہرست میں سعیدہ وارثی اور لیبر وزیر صادق خان کے نام بھی شامل تھے۔تاہم ملالہ یوسف زئی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ جیت لیا۔ انھیں یہ ایوارڈ ان کی بہادری اور طالبان کے خلاف ڈٹ جانے پر دیا گیا ہے۔
ملالہ/ایوارڈ