رملہ: 3 فلسطینیوں کی شہادت کیخلاف طلبا کی ریلی، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 زخمی

غزہ (این این آئی) مقبوضہ فلسطینی شہر رملہ میں جامعہ بیر زیت کے سینکڑوں طلبا نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور تین فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف  ریلی نکالی۔ قابض فوج نے طلبا ریلی کو منتشر کرنے کیلئے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں جس سے 15فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ۔