جلسے جلوسوں یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا

جلسے جلوسوں یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ جلسے جلوس کرنے یا نیٹو سپلائی روکنے سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ احتجاج کرنے والی جماعتیں سچی ہیں تو امریکی سفارتخانے کے سامنے ہڑتال کا اعلان کریں اور جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہو جاتے یہ تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں اگر یہ رہنما ہڑتال نہیں کرتے تو ملک کے نظم و نسق کو خراب سے خراب تر نہ کریں اور خدارا پاکستان پر رحم کریں۔ امریکی سفارتخانے پر نہیں کر سکتے تو وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں۔
الطاف