امریکی صدر کا شاہ عبد اللہ کو فون‘ ایران سے جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیا

امریکی صدر کا شاہ عبد اللہ کو فون‘ ایران  سے جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کے بعد سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کو بھی ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ہونے والے عبوری معاہدے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک جامع حل کی تلاش کی کوششوں پر باقاعدگی سے صلاح مشورہ کرنے پر اتفاق ہوا۔