امریکی حکام نے ایٹمی پلانٹ کے کمپیوٹر ہیک ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ہیکرز امریکا کے ایٹمی پاور پلانٹ کے کم از کم ایک کمپیوٹر میں داخل ہوئے اور حساس معلومات چرائی۔ لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز حساس کمپیوٹرز تک نہیں پہنچ سکے۔ صرف تجارت کے کام کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹر میں داخل ہوئے۔حکام نے ایٹمی پاور پلانٹ کے کمپیوٹرز میں ہیکنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا میں ایٹمی پاور پلانٹ کے کمپیوٹر کو رواں ماہ میں ہیک کیا گیا۔لیکن امریکا نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ روس کے مرکزی بینک نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ اس کا خصوصی کمپیوٹر سسٹم کچھ دیر کے لیے ہیک کیا گیا۔ بنک کا کہنا تھا کہ روس میں پورے بنکنگ سسٹم کے کمپیوٹرنظام کو ہیک نہیں کیا گیا۔ وہ دوسرے بنکوں کے ساتھ مل کر تازہ سائبر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کا حل نکال رہے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024