اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نیو کلیئر سپلائرز گروپ مزید غیر جانبدارانہ اور غیر امتیاز ی معیار قائم کریں تاکہ گروپ کی رکنیت کے لئے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلا ﺅکے معاہدے کے درخواست گزاروں سے مساوی رویہ یقینی بنایا جاسکے۔سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض ملکوں کو امتیازی طورپر رکنیت دینا عد م پھیلا ﺅکے معاہدے کے قواعد و ضوابط کےلئے ایک چیلنج ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے خصوصی انتظامات ہتھیاروں کے عدم پھیلا ﺅکیلئے خطرے کا باعث ہیں ا وران سے ایٹمی مواد کا پرامن استعمال فوجی مقاصد میں تبدیل ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے سربراہ ازومی ناکا مٹسونے وسیع تر عالمی تعاون پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی اور استعمال کو روکا جاسکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائیر گروپ کی رکنیت کی اہلیت رکھتا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے.جوہری صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑشروع ہوگی.جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہوگی.کچھ ایٹمی ریاستوں سے امتیازی برتاتخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے چیلنج ہے.نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کے لیے امتیازنہ برتا جائے اورپاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کی اہلیت رکھتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے جب کہ غیر ریاستی عناصر کی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی روکنا ہوگی جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کی جوہری سکیورٹی کیلئے استعداد بڑھانے میں مدد کو تیارہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38