یمن: امریکی ڈرون حملہ، 6 القاعدہ ارکان مارے گئے

عدن (اے ایف پی + نوائے وقت نیوز) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں 6 القاعدہ ارکان جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 6 القاعدہ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی ڈرون طیاروں کی جانب سے میزائل حملے میں القاعدہ ارکان کی دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں القاعدہ کے 6 ارکان مارے گئے ہیںحملے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں متعدد القاعدہ ارکان پہلے بھی مارے جا چکے ہیں، ان حملوں کے باعث شہریوں میں زبردست خوف و ہراس پایا جاتاہے۔