ہسپانیہ: 78 افراد کی ہلاکت، ریل گاڑی کے ڈرائیور کی عدالت میں پیشی

میڈریڈ (بی بی سی) ہسپانیہ کے سینتیاگو کومپوستیلا شہر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی کے ڈرائیور عدالت میں پیش ہوئے ۔اس حادثے میں اٹھہترافراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈرائیور فرانسِسکو خوسے گارسون آمو حادثے میں خود بھی زخمی ہوئے تھے اور انہیں حادثات سے متعلقہ جرائم کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بیان دیا میان بریک نہیں لگا سکا۔