کینیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں سوئیٹزرلینڈ کے تین شہری ہلاک

کینیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں سوئیٹزرلینڈ کے تین شہری ہلاک

نیروبی (اے پی پی) افریقی ملک کینیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں سوئیٹزرلینڈ کے تین شہری ہلاک ہوگئے۔ کینیا کے ایک حکومتی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ملک کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ جمعرات کو لاپتہ ہوگیا تھا اور گزشتہ روز ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر نے ملبے کی نشاندہی کی جس کے بعد ریکوری ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔