چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلہ

بیجنگ (اے پی پی) چین کے شمال مغربی علاقوں میںگزشتہ روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چین کے حکام کے مطابق بین الاقوامی ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 33 ڈگری طو ل اور 104.9 ڈگری عرض بلد میں زمین کی 6 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔