چین: کار پارکنگ تنازع پر زمین پر پٹخی جانے والی دو سالہ بچی ہسپتال میں چل بسی

بیجنگ (آن لائن) چین میں کار پارکنگ کے تنازع کے دوران پرانے مجرم کی جانب سے زمین پر گرائی جانے والی معصوم بچی ہسپتال میں چل بسی۔ گزشتہ دنوں بیجنگ کے ڈیزائننگ ضلع میں کار پارکنگ کے مسئلے پر ایک پرانے مجرم ہان نے ایک خاتون کی پرام میں موجود دو سالہ بچی کو غصے میں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا۔