چینی فوج کے 646 افسران و اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستہ 20 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے روس روانہ

شین یانگ (اے پی پی) چینی فوج کے 646 افسران و اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستہ 20 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے روس روانہ ہو گیا۔ ڈپٹی کمانڈر ژانگ یان فوجی دستے کی قیادت کر رہے ہیں۔ چینی فوجی دستے کو 7 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے چار بیج ہوائی جہاز اور تین بیج ٹرین کے ذریعہ روس روانہ ہو گئے ہیں۔