موغا دیشو میں کار بم دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک

موغا دیشو میں کار بم دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک

موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکہ دارالحکومت موغا دیشو کے شمال میں ہوا ۔ مقامی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دھماکے کیلئے استعمال کی جانے والی کار صومالیہ کے ایک سرکاری محکمے کی تھی۔ ضلع یقشید کے پولیس کمشنر نے میڈیا کو اپنے بیان میں بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔