لیبیا کے وزیراعظم کا احتجاجی مظاہروں کے بعد کابینہ تبدیل کرنے کا اعلان

لیبیا کے وزیراعظم کا احتجاجی مظاہروں کے بعد کابینہ تبدیل کرنے کا اعلان

طرابلس (آن لائن) لیبیا کے وزِیراعظم علی زیدان نے اخوان المسلمون کے ایک ناقد سیاسی کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔علی زیدان نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ''ہم کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں اور حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے وزارتوں کی تعداد کم کر دیں گے' وزیراعظم نے یہ اعلان اخوان المسلمون کے ایک شدید ناقد سیاست دان عبدالسلام المسماری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی مِیں ان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اخوان المسلمون کے دفاتر کو نذرآتش کردیا ہے۔