فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مصری وزیر دفاع جنرل سیسی کی حمایت میں ریلی

غزہ (این این آئی)تحریک فتح نے مغربی کنارے کے صدر مقام رملہ میں مصری وزیر دفاع جنرل سیسی کی حمایت میں ایک ریلی نکالی جس میں سیسی کی جانب سے زبردستی گرفتار کیے گئے مصری صدر محمد مرسی کے حامیوں کو روکنے کی حمایت کی گئی اور غزہ میں العربیہ چینل اور خبر رساں ایجنسی معا پر پابندی کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الاخوان نے مصری قوم کو اندرونی خلفشار کا شکار کرنے کی کوشش کی۔