فرانس: نمائش سے چار کروڑ مالیت کے ہیرے چوری

لندن (بی بی سی اردو) حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ساحلی تفریحی مقام کانز میں ایک مسلح شخص نے تقریباً چار کروڑ مالیت کے ہیرے چوری کر لئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کارلٹن ہوٹل میں ہیروں کی ایک نمائش میں یہ چوری ہوئی۔ کانز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس چور کو پکڑنے کے لیے ایک مکمل اور ایک ہنگامی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ چوروں نے کانز کو امراءسے بھرا ایک آسان نشانہ سمجھ رکھا ہے۔ اپنے سالانہ فلمی میلے کیلئے مشہور شہر کانز میں یہ واقعہ چوری کی بڑی وارداتوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔