شام:حمص کے بیشتر حصے پر سرکاری فوج کا کنٹرول

 دمشق (بی بی سی) شام میںحکومتی افواج نے مرکزی شہر حمص کے علاقے خالدیہ کے بیشتر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حزب اختلاف کے کارکنوں نے ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صرف حمص شہر کا قدیم علاقہ اور چند دیگر اضلاع باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے ’دی سیریئن اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومتی افواج نے خالدیہ کے بیشتر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔