بھارت:21 برس میں کیس کا فیصلہ مہاراجہ کی بیٹیاں جائیداد کی وارث قرار

بھارت:21 برس میں کیس کا فیصلہ مہاراجہ کی بیٹیاں جائیداد کی وارث قرار

کولکتہ (بی بی سی) چندی گڑھ کی ایک عدالت نے فرید کوٹ کے مہاراجہ ہریندر سنگھ برار کی دو بیٹیوں کو مہاراجہ کی کروڑوں ڈالر کی جائیداد کا وارث قرار دے دیا ہے۔ اکیس سال تک جاری رہنے والے اس مقدمے میں عدالت نے قرار دیا کہ محل کے کچھ اہلکاروں اور ملازموں کے ٹرسٹ سے متعلق مہاراجہ کی وصیت جعلی ہے اور ان کی جائیداد کی اصل وارث ان کی بیٹیاں ہیں۔ مہاراجہ کی جائیداد میں دہلی اور حیدرآباد میں جائیدادیں، دو سو ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ساڑھے تین سو سال پرانا محل، سونا، زیورات اور پرانی قیمتی کاریں شامل ہیں۔