بریڈ فورڈ میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حملے کے خلاف مظاہرہ

بریڈ فورڈ ( نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سٹی سنٹر کے سامنے ہونے والے مظاہرے کا اہتمام حسینیہ اسلامک سنٹر نے کیا تھا۔مظاہرے میں سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں نے شرکت کی، اس مو قع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بی بی زینبؓ کے مزار پر حملے استعماری قوتوں کی سازش ہے۔