اٹلی: خاتون وزیر پر کیلا پھینک دیا گیا

روم(آن لائن) اٹلی میں افریقی نسل کی خاتون وزیر پر کیلا پھینکنے سے ملک کی سیاسی فضا میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن کی افریقی نژاد وزیر سیسلی کینج گذشتہ روز ڈیموکریٹک پارٹی کی ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ اجتماع میں موجود ایک شخص نے ان پر کیلا پھینک دیا جس سے ملک بھر میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔ ادارے کے مطابق کانگو نژاد خاتون وزیر نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اقدام کو خوراک کا ضیاع قرار دیا۔