افغانستان نے ایران کے راستے بھارت کو برآمدات شروع کردیں

افغانستان نے ایران کے راستے بھارت کو برآمدات شروع کردیں

کابل(اے پی پی) افغانستان نے باضابطہ طورپرایران کے جنوبی بندرگاہ چاہ بہارسے بھارت کوبرآمدات شروع کردیں۔ ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی آف افغانستان (ای پی اے اے) کے ترجمان عبدالقدیرمصطفی نے صحافیوں کوبتایا کہ توقع ہے کہ ایران سے پہلی شپمنٹ کی روانگی سے خشکی میں گرے اس ملک سے برآمدات میں نمایاں تیزی آئے گی۔ترجمان نے بتایا کہ بہت زیادہ سٹوریج لاگت اورسیاسی رکاوٹوں کے باعث کراچی کی بندرگاہ سے ہمارے تاجروں کیلئے برآمدات زیادہ باکفایت نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے واہگہ بارڈرکے راستے بھارت کوبرآمدات ختم کردی گئی ہیں۔تاہم افغانستان کیلئے چاہ بہارکا آپشن زیادہ باکفایت اورمنافع بخش ہے۔