اسرائیلی کابینہ نے 100 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دیدی

 مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ 2010 سے معطل امن مذاکرات از سر نوشروع کرنے کے پیش نظر100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 1967 سے پہلے کی اسرائیلی سرحدوں پر واپسی کے لیے ایک امن معاہدہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس بل کے تحت فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حتمی منظوری عوامی ریفرنڈم کے ذریعے دی جائے گی تاکہ ملک کے مستقبل سے متعلق امور کے تاریخی اہمیت کے فیصلوں میں ہر شہری شریک ہو سکے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک روز قبل ان معاملات کو ایک 'پر درد فیصلے سے تعبیر کیا تھا۔