استنبول مےں مرسی کے حق میں زبردست مظاہرہ کےا گےا

استنبول (ثناءنیوز) ترکی میں معزول مصری صدر محمد مرسی کے حق میں اتوار کو استنبول مےں زبردست احتجاجی مظاہرہ کےا گےا ، مظاہرے کا اہتمام سعادت پارٹی نے کےا تھا۔ ادھر ترکی بھر مےںمظاہرے جاری ہیں حکمران پارٹی نے سب سے پہلے ان مظاہروں کا اعلان کیا مگر ان مظاہروں کو جاری رکھنے میں ترکی کی سعادت پارٹی نے زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے سعادت پارٹی نے ہر اتوار کو مظاہرہ کرنے کا اعلان کےا ہے۔