احمدی نژاد یونیورسٹی قائم کریں گے

 تہران (ثناءنیوز) اگلے ہفتے اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد تہران میں ٹیکنالوجی سے متعلق ایک یونیورسٹی قائم کریں گے۔ یہ بات ایک ایرانی ویب سائٹ پر سامنے آئی ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ وہ چار اگست کو اپنی مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد قائم کی جانے والی یونیورسٹی کے لیے اجازت نامہ وصول کر چکے ہیں۔