انڈونیشیا کے معروف قاری تلاوتِ قرآن پاک کے دوران انتقال کرگئے
جکارتہ (صباح نیوز) انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں سور الملک کی تلاوت کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہو جانے پرانتقال کرگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں تلاوت قرآن پاک کی دعوت دی گئی۔ قاری جعفر نے سور ملک کی تلاوت شروع کی تو موت کے ذکر والی آیات تک پہنچتے ہی ان کی آواز لڑ کھڑا گئی اور وہ گرنے لگے، اس موقع پر اسٹیج پر موجود افراد نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی اور گرنے سے بچالیا لیکن اس دوران تلاوت قرآن پاک کرتے ہوئے قاری جعفر کی روح پرواز کر چکی تھی۔