ملکی وحدت کو برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے: سعودی ولی عہد
الریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں مادر وطن کی وحدت کو برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ الریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزارتی اجلاس میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے عرب اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کو ذاتی ،نسلی ،فرقہ ورانہ مفادات یا کسی نظریاتی اتحاد سے بالاتر ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ممالک اور عوام کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی اور خوش حالی کو بڑھا سکتے ہیں۔