لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش نئے مرحلے میں داخل، سمندر کی تہہ میں وسیع علاقے پر توجہ دینگے ،آسٹریلوی وزیر اعظم کا اعلان

لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش نئے مرحلے میں داخل، سمندر کی تہہ میں وسیع علاقے پر توجہ دینگے ،آسٹریلوی وزیر اعظم کا اعلان

لندن (بی سی سی اردو) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کا عمل ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ابتدائی طور پر سمندر میں زیر آب تلاش کے دوران طیارے کا کوئی کھوج نہیں مل سکا۔ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ اب سمندر کی تہہ میں اب ایک ’وسیع علاقے‘ میں تلاش کی جائے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ سمندر کی سطح پر طیارے کے ٹکڑے ملیں۔ وہ کینبرا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کرتے آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا ’ایم ایچ 370 کو لاپتہ ہوئے 52 دن گزر چکے ہیں اب تک طیارے کے تمام ٹکڑے پانی میں ڈوب چکے ہوں گے اس لئے تلاش کے عمل میں سمندر کی تہہ پر ایک بہت بڑے علاقے کو توجہ دی جائے گی۔