آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے برطانوی مسلم خاتون امل کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا

لاس اینجلس(این این آئی) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے برطانوی مسلم خاتون بیرسٹر امل علام الدین کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جارج کلونی کو لندن کی خوبصورت بیرسٹر کی دلیلوں نے ایسا قائل کیا کہ وہ36 سالہ  امل کو جیون ساتھی بنانے کا تہیہ کر بیٹھے۔ہالی وڈ اداکار نے 36 سالہ حسینہ کو منگنی کی انگوٹھی بھی پہنادی۔برطانوی بیرسٹر امل انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، جو آج کل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی قانوی مشیر بھی ہیں۔ امل عربی اور فرانسیسی بھی خوب جانتی ہیں۔ اکتوبر سے ایک ساتھ نظر آنے والے جارج اور امل کی منگنی کی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی۔دو مرتبہ آسکر اپنے نام کرنے والے امریکی اداکار جارج کلونی نے 1989 میں اداکارہ ٹالیا بال سام سے شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور 1993 میں علیحدگی ہوگئی۔