’’داعش کیخلاف کارروائی‘‘ روزانہ 83 لاکھ ڈالر خرچہ،تنظیم طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے: جرمن انٹیلی جنس

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پینٹا گون نے جنگجو تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق روزانہ 83 لاکھ ڈالر خرچہ آ رہا ہے، 8اگست سے 16 اکتوبر تک داعش کے خلاف کارروائی میں 58 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ جرمن خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے داعش مسافر طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ادھر داعش نے جنگجوئوں نے میدان جنگ سے فرار ہونے والے برطانوی ساتھیوں کو قتل کر نے کی دھمکی دی ہے۔