نوجوان نے برطانوی وزیراعظم کیمرون کو دھکا دیکر گرا دیا، ملزم کی گرفتاری و رہائی

نوجوان نے برطانوی وزیراعظم کیمرون کو دھکا دیکر گرا دیا، ملزم کی گرفتاری و رہائی

لندن (نوائے وقت رپورٹ + بی بی سی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو ایک جوگر نے سڑک پر دھکا دیدیا جس سے ڈیوڈ کیمرون نیچے گر گئے، انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ ڈیوڈ کیمرون لیڈز سوک سنٹر ہال سے باہر آرہے تھے جب ایک شخص تیزی سے آگے بڑھا۔ سکیورٹی ٹیم دھکا دینے والے اسے روکنے میں ناکام رہی۔ میڈیا کے مطابق پولیس نے 28 سالہ جوگر کو گرفتار کرکے تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا۔ نوجوان جوگر برطانوی وزیراعظم سے گتھم گتھا ہوگیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی سکیورٹی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے جوگر قریبی جم کی طرف جا رہا تھا۔
گرا دیا