سعودی عرب: متنازعہ ٹویٹ پر ایک وکیل کو 8 اور 2 کو 5 برس قید

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں عدالتی نظام پر تنقید اور دیگر الزامات پر 3 وکلا کو جیل بھیج دیا گیا۔ اب ملزم سوشل میڈیا بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق تینوںنے ٹویٹ میں بادشاہ کی اطاعت نہ کرنے کا کہا اور جوڈیشل سسٹم پر کڑی تنقید کی تھی۔ ایک کو 8 اور 2 کو 5 برس قید کی سزا دی گئی۔