کویت : غیر قانونی تارکین وطن کو دو ماہ میں دستاویزات مکمل کرنے یا ملک چھوڑنے کی مہلت

کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کوےت حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر تارکین وطن کو دوماہ کے اندراندر ملک چھوڑنے یا اپنی دستاویزات کو مکمل کر نے کی مہلت دیدی جو یکم جون سے یکم اگست تک ہوگئی ۔ اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ کے مطابق اس مدت میں بند ملف(فائل) کے شکار غیرملکی افراد کے لئے سہولت ہوگی کہ وہ اپنااقامہ کسی دوسرے کفیل کے پاس تبدیل کروالیں یا پھر اقامہ ختم کروا کرکوےت کو چھوڑ کرچلے جائیں ۔انہوںنے کہ ی اقدام سہولت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جارہی ہے جبکہ اس کمپنیوں کوبھی سہولت ملے گی کہ وہ بیرون ملک سے افرادءقوت منگوانے کی بجائے ملک میں موجود افرادی قوت سے استفادہ کرلیں ۔عبداللہ المطوطہ نے کہاکہ ان کا وزارت داخلہ کے ساتھ اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں بند ملف (فائل) کاشکارافراد کو گرفتارنہ کیاجائے تاکہ دوماہ کی اس مہلت سے فادہ حاصل کرسکیں ۔کوےت میں اس وقت تقریباًپچاس ہزارسے زائد افراد غیر قانونی طورپر رہائش پذیر ہیں وہ اس سے رعاےتی مدت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔