کشمیری حریت رہنما اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک نے جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

کشمیری حریت رہنما اورجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یاسین ملک نے جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

کشمیری رہنما یاسین ملک نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو مقبوضہ وادی میں جلسہ کرنے نہیں دیا جا رہا۔ رہنما گھروں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی پابندیوں کے خلاف جمعہ کے روز سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے اور کشمیری نوجوان گرفتاریاں پیش کریں گے۔اس سے پہلے سوپور میں بھارتی فوج کی بربریت کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ حریت رہنما سید گیلانی نے کہا کہ کشمیری نوجوان کو قتل کرکے مودی حکومت حریت اور حق خود ارادیت کے لیے تحریک کو بدنام کرنا چاہتی ہے،لیکن مودی جان لیں کہ کشمیری حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔