چین میں اخلاقیات کا بنک

بیجنگ (بی بی سی) چین میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انعامات دیتا ہے۔ مقامی افراد کے زیر نگرانی کام کرنے والا بینک لوگوں کو اْن کے اچھے اخلاق پر پوائنٹس دیتا ہے جس کے بدلے انہیں انعام ملتے ہیں۔ جیسے کسی کا گم شدہ پرس  تلاش کرنے والے کو 50 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔