منموہن سنگھ کی وزیراعظم مودی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سابق بھارتی وزیراعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما منموہن سنگھ نے گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان سے وزیراعظم ہاﺅس واقع 7 ریس کورس روڈ پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارت کے اقتصادی مسائل معیشت کی صورتحال اور مودی حکومت کی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ من موہن سنگھ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایک روز قبل دعوت نامہ بھجوا کر من موہن سنگھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ادھر ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ملاقات کی تصویر اور مختصر احوال دیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ من موہن سنگھ جی سے ملاقات کر کے مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے ان کی سابقہ رہائش گاہ میں آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔
من موہن/ مودی ملاقات