لیبیا کے وزیرِاعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، محافظ زخمی

طبرق (آن لائن) لیبیا کے وزیرِ اعظم عبداللہ الثنی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، حکام کے مطا بق شہر طبرق میں مسلح افراد نے وزیرِ اعظم عبداللہ الثنی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے مگر وہ اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ وزیرِ اعظم کی گاڑی پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ پارلیمان کے اجلاس کے بعد واپس جا رہے تھے۔ عبداللہ الاثنی نے ٹی وی نیوز چینل العربیہ کو بتایا ’خدا کا شکر ہے کہ ہم محفوظ رہے۔‘ لیبیا کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا وزیرِ اعظم کا ایک محافظ حملے میں زخمی ہوا ہے۔
 قاتلانہ حملہ