غزہ پر اسرائیل کے 4 فضائی حملے

غزہ (اے ایف پی) اسرائیل نے غزہ میں 4فضائی حملے کئے ہیں۔ اس کا جواز یہ بتایا گیا کہ یہودی کالونی پر راکٹ حملے کے بعد اقدام کیا ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ وزیر دفاع موشے یالون نے الزام لگایا اسلامی جہاد کے جنگجو¶ں نے راکٹ فائر کیا ہے جبکہ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔