عراق میں فوجی اثاثوں کے موثر استعمال کا جائزہ لینے کا وقت آگیا: اوباما

واشنگٹن (اے این این) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں داعش سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، نیٹو اور اتحادی ممالک عراق میں فوجی اثاثوں کے استعمال کا جائزہ لیں، الرمادی سے شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے ایران نے 100سکڈ میزائل عراق منتقل کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو لازمی طور پر ان تمام عالمی چیلنجوں پر نظر رکھے ہوئے ہے جس سے ہمیں داعش کیخلاف لڑائی میں رابطوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف برطانوی جنگی طیاروں نے بغداد کے شورش زدہ علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
 انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر پھر غور کرنا ہوگا آیا اِن چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہم اپنے اثاثوں کو موثر انداز سے استعمال کر رہے ہیں۔



اوباما