زیادہ میٹھے مشروبات سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: امریکی ماہرین

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک طبی ماہرین نے  ایک تحقیق میں کہا ہے انسانی جسم میں شکر کی اضافی مقدار صحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔