دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع‘ ایس ایس جی پہلے نمبر پر

دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع‘ ایس ایس جی پہلے نمبر پر

کینبرا (آئی این پی)  آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘‘ نے  دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی‘ فہرست میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کو  سرفہرست رکھا گیا ہے۔  دوسرے نمبر پر سپین کی ’نیول سپیشل وار فیئر فورس‘، تیسرے نمبر پرروس کا ’الفا گروپ‘، چوتھے نمبر پر فرانس کا ’نیشنل گینڈارمیری گروپ‘، پانچویں نمبر پر اسرائیل کی ’سائرت متکال‘، چھٹے نمبر پر برطانیہ کی ’سپیشل ائرسروس‘، ساتویں نمبر پر برطانیہ کی ’سپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر’امریکی نیوی سیل‘ اور نویں نمبر پر ’امریکی میرین‘ براجمان ہیں۔ پاک فوج کے سپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسر وسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بنا  پر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیرملک شامل نہیں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کا یہ خصوصی دستہ موسم کی سختی کو جھیلنے، دشمن کے شدید حملے کو غیر موثر کرنے اور مشکل حالات سے نبردآزما ہونے کیلیے تیار کیا جاتا ہے۔  ایس ایس جی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پر  دنیا بھر  میں مشہور ہے۔ ایس ایس جی کی تربیت کے دوران سب سے سخت مرحلہ 12 گھنٹوں میں 36 کلومیٹر کا مارچ اور بیس منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ ہے۔ حالیہ دنوں ایس ایس جی ملک کے اندر ریاست کے خلاف برسرِپیکار شدت پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہے۔
ایس ایس جی/سرفہرست