جعلی ڈگری نے امریکی جوڑے کو کورٹ مارشل تک پہنچا دیا، ایگزیکٹ سے 5 سالہ بچے کو ہائی سکول کی ڈگری

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) جعلی ڈگری نے امریکی جوڑے کو کورٹ مارشل کے خطرے تک پہنچا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی جوڑے نے مدد کیلئے ایگزیکٹ سے رابطہ کیا تو ادارے نے کال بلاک کردی۔ ایگزیکٹ کی بیلفرڈ یونیورسٹی نے 5 سال کے بچے کو ہائی سکول کی ڈگری دلا دی۔ ایگزیکٹ سے منسلک ایک کالج مانچسٹر میں بھی قائم تھا۔ جہاں وہ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بانٹنے میں ملوث تھا۔