جرمنی کی بھارت کو یورو فائٹرز طیارے آبدوزیں بیچنے کیلئے لابنگ

برلن(اے پی پی) جرمنی نے بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے کی کو ششوں کو تیز کر دیا۔ اس سلسلے میں جرمنی کی وزیر دفاع اورسولا فان ڈیر لیین آج اپنا سہ روزہ دورہ بھارت شروع کر رہی ہیں۔ واضح رہے گذشتہ موسم بہار میں فرانس کے بنے ہوئے 126 جنگی طیارے رافیل خریدنے میں عجلت دکھائی جا رہی تھی تو برلن نے بھارت کو اپنے لڑاکا طیارے "یوروفائٹر" بیچنے کی کوشش کی تھی۔جس کے دوران وہ اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پریکر اور دوسرے ہندوستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔جرمنی کی ہندوستان کے لئے آبدوزیں تیار کرنے میں خصوصی دلچسپی ہے۔ یہ دونوں ملک اپنے تعلقات کو 2001 میں تزویری شراکت کاری گردان چکے ہیں۔جرمنی نے اس عدم توازن کو دور کرنے کی کوشش پہلے بھی کی تھی۔ خاص طور پر گذشتہ موسم بہار میں جب "صدی کے سب سے بڑے سودے" کے تحت فرانس کے بنے ہوئے 126 جنگی طیارے رافیل خریدنے میں عجلت دکھائی جا رہی تھی تو برلن نے بھارت کو اپنے لڑاکا طیارے "یوروفائٹر" بیچنے کی کوشش کی تھی۔