بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1400ے تجاوزکرگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی اور درجہ حرارت کے باعث ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہےجہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار بیس تک پہنچ گئی ہے، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چارسوکےقریب پہنچ گئیلو لگنے کے باعث بیمار ہونے والے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں جگہ کم ہوگئی گرمی سے متاثرہ علاقوں میں  اٹھارہ مئی سے درجہ حرارت چھیالیس اور سینتالیس سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مئی اور جون مہینوں میں ان علاقوں میں عمومی طور پر درجہ حرات چالیس سینٹی گریڈ کے قریب رہتا تھا، لیکن گزشتہ پندرہ برس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور اوسط درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔