بوفورس سکینڈل سے متعلق صدر پرناب مکھرجی کے خیالات چھاپنے پر بھارتی حکومت کا سویڈش اخبار سے احتجاج

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے 4 روز بعد شروع ہونے والے دورہ سویڈن کے رنگ میں بھنگ پڑ گیا۔ بوفورس توپوں کے سکینڈل کے حوالے سے بھارتی صدر کے خیالات ایک انٹرویو کے دوران سویڈش اخبار ”ڈیگنزنیٹیر“ نے شائع کردیئے جو بھارتی حکومت کو شدید ناگوار گزرے جس پر اس نے سٹاک ہوم میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ مذکورہ اخبار کو بھجوا دیا۔
 خط میں جو بھارتی سفیر ”بناشیری بوس ہیرسن“ نے بھجوایا، کہا گیا ہے کہ اخبار نے صدر پرناب مکھرجی کے خیالات کا توڑ مروڑ کر شائع کیا جس پر وہ معافی نامہ شائع کرے۔ واضح رہے کہ مکھرجی 31 مئی سے سویڈن کا دورہ شروع کررہے ہیں۔
سویڈش اخبار/ احتجاج