بنگلہ دیش کا ہزاروں روہنگیا مہاجرین کو خلیج بنگال کے جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ ( نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش نے ہزاروں روہنگیا مہاجرین کو خلیج بنگال کے جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روہنگیا مہاجرین رہنماﺅں نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت اور عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ میانمار کے32ہزار روہنگیا مہاجرین کئی سالوں سے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔