برطانیہ میں مشتبہ بلوچوں کی نگرانی شروع پاکستان سے معلومات کا تبادلہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث قوم پرست بلوچوں کی نگرانی شروع کردی۔ مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث بلوچوں سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کردی گئیں۔ پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں سے متعلق معلومات کا جوابی تبادلہ کیا گیا۔ معلومات کا تبادلہ انتہا پسند نظریات کے حامل افراد سے متعلق کیا گیا۔ بعض بلوچوں کے پاکستان میں حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ واضح رہے پاکستان نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث بلوچوں سے متعلق معلومات دینے کا مطالبہ کیا تھا۔