امریکہ: یمنی شہری کا القاعدہ سے تعلق امریکن فوج پر حملوں کا اعتراف‘ صادق العبادی تربیت کیلئے پاکستان بھی گیا: بیان

نیویارک(آئی اےن پی) امریکہ میں یمنی شہری نے القاعدہ سے تعلق اور امریکی فوج پر حملوں کا اعتراف کرلیا، صادق العبادی کو ستمبر میں سزا سنائی جائیگی۔ صادق العبادی کے عدالت میں بیان کے مطابق وہ 2008ءمیں تربیت کیلئے پاکستان گیا تھا۔ پاکستان میں تربیت کے بعد وہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں رہا اور وہاں امریکی فوج کے خلاف کئی حملے کیے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق صادق العبادی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔