چین میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی کھڑی فصلیں تباہ، کئی رہائشی علاقے زیرآب آگئے, ٹریفک کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

چین میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی کھڑی فصلیں تباہ، کئی رہائشی علاقے زیرآب آگئے, ٹریفک کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

چین کے شمال مغربی صوبے شانزی میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شدید طوفان اور بارشوں کے باعث صوبائی دارالحکومت زی آن میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا،بڑی شاہرائیں زیرآب آنے سے جہاں پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں ایک سوتیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے،صوبے میں کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی رہائشی علاقے بھی زیرآب آگئے.