لندن میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے ایک بارپھراشتعال انگیزمظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا , گرمسبی میں مسجدکوشہیدکرنے کی کوشش بھی کی گئی.

لندن میں انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے ایک بارپھراشتعال انگیزمظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا , گرمسبی میں مسجدکوشہیدکرنے کی کوشش بھی کی گئی.

برطانیہ کی انتہاپسندتنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کولندن میں دندناتے پھرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی،دہشتگردوں کے ہاتھوں برطانوی فوجی کے دن دیہاڑے قتل کے نام پر سینٹرل لندن میں ای ڈی ایل نے مارچ کیااور مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائےگئے.
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرین نے بینراورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرمسلمانوں کے خلاف نعرے درج تھے،مارچ کے سبب وائٹ ہال علاقے میں ٹریفک بری طرح جام رہااورلوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،انتہاپسندوں کی جانب سے مساجد پربھی حملے کیے جارہے ہیں، گرمسبی میں اسلامی ثقافتی مرکزپرپٹرول بم سے حملے کرنے والے دوافرادکوگرفتارکرلیاگیا.