ترکی میں کانفرنس، مسئلہ کشمیر پر عبدالرشید ترابی کی قرارداد 60 ممالک کے 200مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی

انقرہ (ثناءنیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پر پیش کی گئی قرار داد متفقہ طو ر پر منظور کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں 60 ممالک کے 200 مندوبین نے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر دیا۔ مندوبین میں اسلامی تحریکوں کے قائدین، حکومتی وزراء،علماءکرام، اہل دانش سمیت اہل قلم شامل تھے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مطابق حق خود ارادیت فراہم کرے۔ ہندوستان کی 8 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین دہشت گردی کر رہا ہے۔ ہندوستان نے کالے قوانین کے تحت دیکھو اور مارو کی اجازت دے رکھی ہے۔ کالے قوانین کو واپس لے ،کشمیری قائدین اور جیلوں میں بند قیدیوں کو رہا کرے ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا O.I.C کا فیکٹ فائنڈنگ فوری طور پر کشمیر بھیجا جائے ۔دریں اثنا ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری پیش کی۔
قرارداد منظور